حکومت نے آج کہا کہ شراب کے تاجر وجے مالیہ سے پورا بقایا وصول کیا جائے گی، جس کےلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی اشوک گجپتی نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ وجے مالیہ کی
ملکیت والی کمپنی کنگ فشر سے حکومت پورا بقایا وصول کرے گی اور اسکے لئے تین معاملے درج کرائے گئے ہیں، جن میں سے دو معاملے چیک باؤنس کے اور ایک معاملہ قرض کی وصولی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہری ہوابازی سے متعلق اتھارٹی کےکنگ فشر پر 57ء294کروڑ روپے بقایا ہیں، جس کی وصولی کا عمل شروع کردیا گیا ہے